ورلڈ کپ میں ناکامی سے دوچار کونسے کرکٹ اسٹارز قومی ٹی ٹوئنٹی میں ایکشن کیلیے تیار؟

عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 میں ناکامی سے دوچار ہونے والے اسٹار کرکٹرز قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، اچانک وینیو تبدیل کرنے سے شریک ٹیموں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔دوسری مرتبہ مقام کی تبدیلی کے بعد 6 مارچ سے ملتان میں شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے کراچی وائٹس کی ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی، پشاور ریجن نے بھی پریکٹس کر ڈالی، ایونٹ میں ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل کراچی وائٹس کی قیادت کریں گے۔عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے صائم ایوب اور خواجہ محمد نافع ڈومیسٹک ایونٹ میں کراچی وائٹس کا حصہ ہوں گے جبکہ قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود، میر حمزہ اور سہیل خان کے ساتھ ،دانش عزیز ،عمیر بن یوسف ،ہارون ارشد،عثمان خان ،ثاقب خان،محمد عمر،محمد حمزہ سہیل،عبداللہ فضل،محمد اصغر ،رضوان اللہ،عارف یعقوب ،طارق خان،سہیل خان،حظیفہ احسان،ابرار احمد،اسد عمر،اسد اللہ حمزہ اور سیف اللہ بنگش بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔



