سکندر رضا کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کے باوجود جنوبی افریقا کی زمبابوے کو شسکت

جنوبی افریقا نے زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کے باوجود اسے پانچ وکٹوں سے دے دی اور اس طرح وہ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل ناقابل شکست رہی۔نئی دہلی میں زمبابوے کے 153رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس نے 18 گیندوں پر 42 رنز بنائے اور اس طرح 2024 ورلڈکپ کی رنرز اپ ٹیم 17.5 اوورز میں 154کے ہدف تک پہنچ گئی۔سکندر رضا نے 73 رنز بنائے اور پھر زمبابوے کے لیے 29 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا جب کہ زمبابوے نے گروپ مرحلے میں آسٹریلیا اور شریک میزبان سری لنکا کو شکست دی تھی۔ سکندر رضا نے میچ کی تیسری گیند پر کوئنٹن ڈی کاک کو صفر پر کیچ آؤٹ کیا، اس کے بعد اگلے اوور میں کپتان ایڈن مارکرم کو چار رنز پر بولڈ کیا جب کہ ٹرسٹن اسٹبس (21) اور جارج لنڈے (30) نے پھر ناقابل شکست 53 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔



