کھیل
عثمان قادر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔عثمان قادر نے ایکس پر پوسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیل کر یہ احساس ہوا ہے کہ میری کرکٹ اب بھی باقی ہے، مجھے مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہیے۔انہوں ںے کہا کہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، جو ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔لیگ اسپنر عثمان قادر نے پی سی بی کے رویے سے نالاں ہوکر اکتوبر 2024 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔



