کھیل
شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے لیے کپتان کا نام تجویز کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے لیے شاداب خان کا نام تجویز کیا ہے۔شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر کپتانی تبدیل کرنے کی صورت پیش آئے تو شاداب خان ایک اچھا انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں خاص طور پر اگر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ٹیم کے پاس قیادت کے لیے زیادہ متبادل آپشنز موجود نہیں ہیں۔ شاداب خان کو کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار بنانے کے لیے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کارکردگی حالیہ میچوں میں متنازع رہی ہے اور کپتانی کے مستقبل پر بحث بھی زور پکڑ گئی ہے۔



