کھیل
آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کرہ ٹی 20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا پاکستان کے صائم ایوب کو پہلی پوزیشن سے محروم کرتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر آگئے اس تنزلی کے بعد صائم ایوب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے جبکہ جنوبی افریقا کے ڈیوالڈ بریوس نے بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی۔باؤلرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے ابرار احمد تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ جنوبی افریقا کے کوربن بوش تیسری پوزیشن پر آگئے۔



