کھیل

بابر اعظم کی وجہ سے کوچ کی پوسٹ سے استعفا دینا پڑا، سابق کپتان کا بڑا انکشاف

سابق کپتان محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ انھیں بابر اعظم کی وجہ سے کوچ کی پوسٹ سے استعفا دینا پڑا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میرا استعفا ابتدائی طور پر قبول نہیں کیا گیا لیکن تیسری بار استعفا منظور ہوگیا۔محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ جب بابر فارم میں نہیں تھے تو میں نے کہا کہ ان کی بیٹنگ تکنیک خراب ہو چکی ہے، وہ تین سال سے مستقل رنز نہیں بنا پا رہے تھے۔سابق کپتان نے بتایا میں نے کہا کہ بابر اعظم کو آرام دیں، اکیڈمی میں تکنیک پر کام کیا گیا تو فارم واپس آ جائے گی، اس پر سب میرے خلاف ہوگئے، آخرکار میں نے کہا کہ استعفا دے دیتا ہوں آپ جو کرنا چاہتے ہیں وہ کر لیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست پر بھی محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو ملکی کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور قرار دیا تھا۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور ضروری ہے کہ نااہل افراد کو نہ صرف عہدوں سے بلکہ ٹیم سے بھی ہٹایا جائے۔انکا کہنا تھا کہ جب تک کرکٹ سے سیاسی اثر و رسوخ اور ذاتی مفادات کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا، اس وقت تک وہ مضبوط ٹیم تشکیل نہیں دی جا سکتی جو ماضی میں پاکستان کا وقار ہوا کرتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button