ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

نیو دہلی:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 28 ویں گروپ میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔یہ افغانستان کی رواں ٹورنامنٹ میں پہلی فتح ہے، اس سے قبل اسے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دہلی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کا 161 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ابراہیم زادران 53 اور عظمت اللہ عمر زئی ناقابل شکست 40 رنز بناکر نمایاں رہے، درویش رسولی نے 33 رنز اسکور کیے۔یو اے ای کی طرف سے جنید صدیقی اور محمد عرفان نے 2، 2 محمد جواد اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔یو اے ای نے افغانستان کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔ یو اے ای کی طرف سے شعیب خان 68 اور علیشان شرافو 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔افغانستان کی طرف سے عظمت اللہ عمر زئی نے 4 ، مجیب الرحمان نے 2 اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، دونوں ٹیمیں گروپ ڈی میں شامل ہیں۔



