کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 23 ویں گروپ میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 153 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ٹوم بینٹون 63 رنز اور ول جیک 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، جیکب بیتھل 32 اور سام کرن 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فل سالٹ 2، جوز بٹلر 3، ہیری بروک 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اسکاٹ لینڈ کی طرف سے برینڈن میک کولم، براڈ کوری، براڈ وہیل مائیکل لیسک اور اولیور ڈیوڈسن نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔اسکاٹش ٹیم 19.4 اوورز میں 152 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان رچی بیرنگٹن 49 اور مائیکل جونز 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، جوفرا آرچر اور لیام ڈوسن نے 2،2 جبکہ سیم کرن اور جیمی اوورٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار کسی یورپی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button