کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شاناکا کی ریکارڈ ساز اننگز، سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سولہویں میچ میں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔پالیکیلے میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی ٹیم 226 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔محمد وسیم 53 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ وسیم علی 27 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ کوئی دیگر بلے باز ڈب فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا اور مہیش تھیکشانا نے 2، 2 جبکہ دونتھ ویلا لاگے، دشن ہیمانتھا اور کمیندو مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل عمان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔سری لنکا نے ابتداء سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 225 پر رنز بنائے تھے جو رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔پون رتھنایئکے نے 28 گیندوں پر 60 اور کوشال مینڈس نے 45 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھیں۔اس دوران دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس پوزیشن پر سری لنکا کی سب سے بڑی شراکت ہے۔بعد ازاں کپتنا داسن شاناکا نے 19 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جو سری لنکا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔عمان کی جانب سے جیتین رامانندی نے 2 جبکہ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button