بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین پاکستان پہنچ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر بات چیت کے لیے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین پاکستان پہنچ گئے۔ آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ لاہور پہنچے ہیں، سنگاپور سے تعلق رکھنے والے عمران خواجہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔ان سے قبل بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی پاکستان پہنچ چکے ہيں، وہ بھی ملاقات میں شریک ہوں گے، ملاقات کا ایجنڈا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت سے راؤنڈ میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے۔خیال رہےکہ پاکستان بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کے طورپر ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا اعلان کرچکا ہے۔ بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جو آئی سی سی نے رد کردی تھی اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرلیا۔



