کھیل

ٹی 20ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ پیر کو متوقع، پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی ملتوی

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے پاکستانی پلیئرز کٹ کی رونمائی ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد کٹ کی رونمائی ہونی تھی ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ناگزیر وجوہات کی بناء پر کٹ کی رونمائی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے پی سی بی کا حتمی فیصلہ پیر کو متوقع ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کو ورلڈکپ سے نکالے جانے پر پی سی بی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے فیصلے کو دوہرا معیار قرار دیا تھا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چند روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 7 فروری سے ہوگا۔ پاکستان ٹیم کو اپنا پہلا میچ 7 فروری کو ہی نیدرلیںڈز کے خلاف کھیلنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button