کھیل

ٹی 20ورلڈکپ: بابر اعظم کو ٹیم میں کیوں شامل کیا، سلمان آغا کی وضاحت

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹی 20ورلڈکپ اسکواڈ میں بابر اعظم کو شامل کرنے کی وجہ بتادی۔اسکواڈ کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگرچہ بابر اعظم کا حالیہ بگ بیش لیگ میں ریکارڈ مثالی نہیں رہا، مگر انہوں نے قومی ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔سلمان علی آغا نے بتایا کہ سری لنکا میں میچز کھیلنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا کیونکہ ہمیں سفر کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی، جبکہ دیگر ٹیموں کو سفر کرنا پڑے گا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ کچھ ٹورنامنٹس میں ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔ ورلڈکپ چیلنجنگ ثابت ہوگا۔سلمان آغا نے کہا کہ سری لنکا میں ہائی اسکورنگ میچز کا امکان کم ہے، اس لیے ہمیں ہر میچ میں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button