مونٹی کارلوماسٹر: کیمرون نوری اورڈین ایوانز کا ابتدائی راؤنڈ میں سفرتمام

مونٹی کارلوماسٹر: کیمرون نوری اورڈین ایوانز کا ابتدائی راؤنڈ میں سفرتمام

مونٹی کارلو :انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹارزکیمرون نوری اور ڈین ایوانز مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز ابتدائی راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 6-7(3-7) سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ایک اور میچ میں آسڑیا کے ٹینس کھلاڑی سیباسٹین آفنرنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برطانوی حریف ڈین ایوانز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے