ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم سے سیریز کیلئے پاکستان کے ون ڈے اورٹی20 اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم سے سیریز کیلئے پاکستان کے ون ڈے اورٹی20 اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے اور ندا ڈار کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔سلیم جعفر کی سربراہی میں خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے خلاف 16 رکنی ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں پانچ کرکٹرز کی واپسی ہوئی ہے۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے جو 18 سے 23 اپریل کے درمیان کھیلی جائے گی جبکہ پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز 26 اپریل سے تین مئی تک منعقد ہو گی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے اسکواڈز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ون ڈے اسکواڈ: ندا ڈار(کپتان)، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، منیبہ علی، نجیحہ علوی، نشرہ سندھو، نٹالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز، طوبیٰ حسن، ام ہانی، وحیدہ اختر ٹی20 اسکواڈ: ندا ڈار(کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیحہ علوی، نشرہ سندھو، نٹالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن، ام ہانی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے