کھیل
بگ بیش لیگ میں ’سپر سب‘ طرز کا نیا قانون نافذ کرنے کا فیصلہ

دنیا کی سب سے مقبول ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں ’سپر سب‘ طرز کا نیا قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کے اگلے ایڈیشن سے ’ڈیزگنیٹڈ بیٹر‘ کا قانون متعارف کرایا جائے گا۔اس قانون کے تحت بیٹ فلپ (ٹاس) سے قبل دونوں ٹیموں کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ اگر وہ چاہیں تو پلیئنگ الیون میں سے کسی بھی بیٹر کو ’ ڈیزگنیٹڈ بیٹر‘ کے طور پر نامزد کرسکیں گے۔اگر ’ڈیزگنیٹڈ بیٹر‘ نامزد کیا جائے گا تو لازمی طور پر اس کے متبادل ’ڈیزگنیٹڈ فیلڈر‘ کا نام بھی دینا پڑے گا جو میچ میں’ ڈیزگنیٹڈ بیٹر‘ کی جگہ فیلڈنگ کرے گا۔قانون کے تحت ’ ڈیزگنیٹڈ فیلڈر‘ وکٹ کیپنگ کرسکتا ہے لیکن اسے بولنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔



