کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ؛ ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلہ دیش کا آئی سی سی کو واضح جواب

ڈھاکا:بنگلہ دیش نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو واضح جواب دیا ہے کہ اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کی وجہ سے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق آئی سی سی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ہوئی جہاں بی سی بی نے اپنے فیصلے کو دہراتے ہوئے آئی سی سی سے درخواست کی کہ بنگلہ دیش کے تمام میچز بھارت سے دوسرے ملک منتقل کردیے جائیں۔بی سی بی نے بیان میں کہا کہ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے پر اپنی پوزیشن کا اعادہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے پہلے سے اعلان کردہ شیڈول اجاگر کیا اور بی سی بی سے درخواست کی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے لیکن بورڈ کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔بی سی بی نے بتایا کہ آئی سی سی کے ساتھ تبادلہ خیال جاری رہے گا تاکہ ممکنہ حل نکالا جائے لیکن بورڈ اپنے کھلاڑیوں، عہدیداروں اور عملے کی حفاظت کے لیے بدستور پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button