کھیل
ہیری بروک نے ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ ٹیم کی جارحانہ مزاج بیٹر ہیری بروک نے سابق آسٹریلوی اوپنر ایڈم گلگرسٹ کا ریکارڈ دیا۔ہیری بروک نے میلبورن میں ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 41 رنز بنا کر اہم سنگ میل عبور کیا۔انگلش بیٹر نے کم گیندوں پر 3 ہزار ٹیسٹ رنز کا ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ توڑا ہے۔بروک نے 57 اننگز میں 3 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے، وہ بالز کے لحاظ سے اس سنگ میل پر پہنچنے والے تیز ترین کرکٹر ہیں۔انہوں نے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 3 ہزار 468 گیندوں کا سامنا کیا۔اس طرح، ہیری بروک نے سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 3 ہزار 610 بالز کھیل کر 3 ہزار رنز بنائے تھے۔



