کھیل
آئی پی ایل: آسٹریلوی آل راؤنڈر تاریخ کے تیسرے مہنگے کھلاڑی بن گئے

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے اوور سیز کھلاڑی بن گئے۔26 سالہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کو کولکتہ نائٹ رائڈرز نے 2026 کے سیزن کے لیے ہونے والی نیلامی میں 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے (77 کروڑ 68 لاکھ پاکستانی روپے) میں خریدا۔اس ریکارڈ فروخت کے بعد کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ میں خریدے جانے والے تیسرے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر رشبھ پنت (27 کروڑ بھارتی روپے) اور دوسرے پر شریاس ایر (26 کروڑ 75 لاکھ) موجود ہیں۔واضح رہے کیمرون گرین اس سے قبل ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بینگالورو کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ جبکہ 2025 میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے انہوں نے سیزن میں حصہ نہیں لیا تھا۔



