کھیل
ایشیز: جوش ہیزل ووڈ سیریز سے باہر، پیٹ کمنز کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے واپسی یقینی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اگلے ہفتے ایڈیلیڈ میں ہونے والے تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں قیادت سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔آسٹریلوی ٹیم کے کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے کمنز کی فٹنس کے حوالے سے بتایا کہ وہ مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر کوئی نیا مسئلہ نہ ہوا تو وہ ایڈیلیڈ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ تاہم جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیزل ووڈ کی انجری توقع سے زیادہ سنگین ثابت ہوئی، جس کی وجہ سے وہ باقی سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ان کے مطابق ہیزل ووڈ کو ہیمسٹرنگ کے بعد اب نچلے پنڈلی اور ایڑی کے حصے میں مسئلہ ہے، جو ایک الگ انجری ہے۔اس کے علاوہ عثمان خواجہ کے بھی ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے لیے فٹ قرار دیے جانے کی توقع ہے۔



