کھیل

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ٹام لیتھم سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سابق کپتان کین ولیمسن کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے۔ جیکب ڈفی، زیک فولکز اور بلیئر ٹکنر کو بھی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جمیسن اور گلین فلپس کو پہلے ٹیسٹ کے لیے سلیکشن میں شامل نہیں کیا گیا۔گروئن انجری سے صحت یابی کے بعد ڈیرل مچل کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 2 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 10 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 18 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button