شبمن گل کی انجری سنگین، رواں سال کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کی انجری نے ٹیم انڈیا کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔رپورٹس کے مطابق شبمن گل سال 2025 کے بقیہ میچز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ شبمن گل گردن کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ پہلے ہی نہیں کھیل رہے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ گل کی فٹنس کے معاملے میں جلد بازی سے کام نہیں لے رہی۔ کولکتہ ٹیسٹ کے دوران گل بیٹنگ کرتے ہوئے ریٹائر ہرٹ ہوئے تھے اور دوسری اننگز میں میدان میں واپس نہیں آ سکے۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں ان کی جگہ رشبھ پنت کپتانی کر رہے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شبمن گل کی انجری ابتدا میں سمجھنے سے زیادہ سنگین نکلی ہے۔ وہ نہ صرف جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہیں بلکہ پورے سال کے دوران کسی بھی فارمیٹ میں واپسی کا امکان بھی کم ہے۔ ذرائع کے مطابق گل کو اعصاب کی چوٹ ہے، انہیں انجیکشن لگائے جا رہے ہیں اور چند روز میں ری ہیبیلیٹیشن کا عمل شروع ہوگا۔



