کھیل

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے منگنی کی افواہوں پر بالی وڈ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

بالی وڈ اداکارہ ماہیکا شرما نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے منگنی کی افواہوں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ماہیکا شرما اور ہاردک پانڈیا کے درمیان منگنی کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے ماہیکا کے ہاتھ میں ایک چمکدار انگوٹھی دیکھی۔رواں برس اکتوبر میں بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اداکارہ و ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر محبت بھری تصاویر کا ایک سیٹ شیئر کیا جس میں سب کی توجہ ماہیکا کی انگلی میں موجود بڑی اور چمک دار انگوٹھی پر گئی جس سے مداحوں میں یہ تجسس پیدا ہوا کہ کیا جوڑے نے منگنی کر لی ہے؟ اب ماہیکا نے بالآخر ان افواہوں پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز ماہیکا نے انسٹاگرام پر گلابی بالوں والی ایک کالی بلی کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ میں سوشل میڈیا کو یہ فیصلہ کرتے ہوئے دیکھ رہی ہوں کہ میری منگنی ہو گئی ہے حالانکہ میں تو بس ہر روز اچھے زیورات پہنتی ہوں۔ انہوں نے ایک اور پوسٹ بھی شیئر کی جس میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگلی افواہ حمل کی ہو سکتی ہے، اس کے ساتھ ہی ماہیکا نے ایک کھلونا کار چلاتے ہوئے ایک آدمی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اگر میں حمل کی افواہوں سے لڑنے کے لیے اس میں آ جاؤں تو آپ کیا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button