کھیل

ٹریوس ہیڈ کی سنچری سے کرکٹ آسٹریلیا کو کئی ملین ڈالرز کا نقصان

ایشیز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری کی بدولت انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ 1921 کے بعد یہ پہلا ایشیز ٹیسٹ ہے جس کا فیصلہ دو روز کے اندر ہوگیا۔ایک جانب آسٹریلیا کو سیریز میں بہترین آغاز ملا ہے تو دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پہلے سے خسارے کا شکار کرکٹ آسٹریلیا کو تیسرے اور چوتھے دن کے ٹکٹ کی مد میں تقریباً 3 ملین آسٹریلوی ڈالر (پاکستانی 54 کروڑ روپے سے زائد) کے نقصان کا اندیشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیسرے دن کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button