کھیل
محمد وسیم جونیئر کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

راولپنڈی:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے سری لنکا کے خلاف میچ میں باؤنڈری پر کیچ لے کر شائقین کو حیران کر دیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے جہاں شاندار کاکردگی دکھائی وہیں محمد وسیم جونیئر بھی فیلڈنگ میں کسی سے پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے ایک سری لنکن کے کھلاڑی کو رن آؤٹ اور دوسرے کا باؤنڈر پر ناقابل یقین کیچ تھاما۔محمد نواز کو 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا سب سے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔



