ڈان 3 کی شوٹنگ ایک بار پھر کھٹائی میں؛ مایوس کن خبر سامنے آگئی؛ مداح ناراض

مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ 2023 میں اعلان کی گئی بالی ووڈ کی منتظرِ زمانہ فلم ڈان 3 کی شوٹنگ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈان فلم میں پہلے امیتابھ بچن اور پھر اس کے دو سیکوئل میں شاہ رخ خان کام کر چکے ہیں تاہم ان کی عدم دستیابی کے باعث ڈان 3 رنویر سنگھ کے حصے میں آئی تھی۔تاہم اب یہ خبر کسی بم کی طرح مداحوں پر گری ہے کہ رنویر سنگھ نے فلم ڈان 3 میں کام کرنے سے اچانک معذرت کرلی ہے۔رنویر سنگھ کی انٹری سے فلم بینوں میں خاصا جوش پیدا ہو گیا تھا کیونکہ ڈان کے سیکوئل میں پہلی بار ایک نیا چہرہ متعارف کرایا جا رہا تھا۔رنویر کے قریبی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حالیہ فلم دھریندر کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ بڑے اور متنوع پراجیکٹس کی جانب توجہ دینا چاہتے ہیں۔جس کے لیے وہ سنجے لیلا بھنسالی اور لوکیش کنگراج جیسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کے خواہشمند ہیں اور مسلسل گینگسٹر یا ایک جیسے کرداروں میں نظر آنے سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رنویر نے اپنے دیگر فلمی منصوبوں کو ڈان 3 پر ترجیح دی ہے جس کے باعث فلم کی شوٹنگ فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔تاہم اس حوالے سے نہ تو رنویر سنگھ اور نہ ہی فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔



