کھیل
زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

زمبابوے کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز نے زمبابوے ٹیم کا استقبال کیا۔زمبابوے کی ٹیم کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔زمبابوے ٹیم مکمل آرام کرکے اگلے روز ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔یاد رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر تک سہ ملکی سیریز کھیلی جائے گی۔



