کھیل

آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیلی ٹیم پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی

آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیلی ٹیم پر پابندی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی فٹبال ٹیم کے خلاف پابندی کی قرارداد کے حق میں 74 جبکہ مخالفت میں 7 ووٹ پڑے۔آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے یوئیفا سے اسرائیلی فٹبال ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فیفا کی 2 شقوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، فیفا کی نسلی تعصب برتنے سے متعلق پالیسی کی اسرائیل واضح خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ایسوسی ایشن نے موقف اپنایا کہ اسرائیلی کلبوں نے فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فٹبال کھیلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button