کھیل

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کیساتھ نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں عثمان خواجہ کو اپنی دونوں بیٹیوں عائشہ اور عائلہ کے ہمراہ نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین عثمان خواجہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے دعاگو بھی نظر آئے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے 2018 میں اسپورٹس رپورٹر ریچل سے نکاح کیا تھا جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ ریچل نکاح سے قبل ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی تھیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button