کھیل

ایشیز: آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔پیٹ کمنز انجری سے مکمل صحتیاب نہ ہوپانے کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل تاریخی ایشیز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی اسکواڈ میںاسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، اسکاٹ بولینڈ، مارنس لبوشین، ایلکس کیری، نیتھن لائن، برینڈن ڈوگٹ، مچل اسٹارک، کیمرون گرین، جیک ویدیرالڈ، جوش ہیزل ووڈ، بیو ویبسٹر، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button