کھیل

قازقستان کے چیس ماسٹر پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کے معترف

نوجوان میں شطرنج کا رجحان بڑھانے کیلیے پاکستان اور قازقستان کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔اس حوالے سے قازقستان سے تعلق رکھنے والے ماسٹر چیس شطرنج کے کوچ زینی بیک ایمانوف Zhanibek Amanov کا کہنا ہے قازقستان چیس فیڈریشن و چیس آف پاکستان کے مابین معاہدے سے پاکستان کے نوجوان چیس کے کھلاڑیوں کو چیس کے کھیل میں مہارت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی خداد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ نوجوان اس کھیل میں محنت کریں تو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔قازق چیس کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں ٹی وی نیٹ اور اخبارات کے بارے آگاہی حاصل ہوئی، جب مجھے میری فیڈریشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے منتخب کیا تو مجھے بہت فخر محسوس ہوا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کروں گا پاکستانی لاجواب لوگ اور چیس کے کھیل سے محبت کرتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button