کھیل

نیویارک میراتھون:کینیا کے کپروٹو نے ہم وطن رنز کو ایک سیکنڈ کے فرق سے ہرادیا

نیویارک میراتھون کے سنسنی خیز مقابلے میں کنییا سے تعلق رکھنے والے 2 رنرز کا ’فوٹو فنش‘ ہوا اور کپرٹو نے یہ مقابلہ ایک سیکنڈ کے فرق سے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیا سے تعلق رکھنے والے کپروٹو (Kipruto) نے فائنل لائن 2 گھنٹے 8 منٹ اور 9 سیکنڈ میں عبور کی جب کہ الیگزینڈر موٹیسو (Alexander Mutiso) ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت کے ساتھ رنر اپ رہے۔اس کے علاوہ کینیا کی ہیلن اوبیری (Hellen Obiri) نے خواتین کی دوڑ ریکارڈ 2 گھنٹے 19 منٹ اور 51 سیکنڈ میں جیت لی۔میراتھون میں 50 ہزار سے زائد رنرز نے 42 کلومیٹر طویل ریس میں حصہ لیا جس میں 20سے زیادہ پاکستانی رنرز کی بھی شرکت کی جب کہ سارہ طہور 3 گھنٹے 34 منٹ میں ریس مکمل کر کے سکس اسٹار فنشر بن گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button