کھیل

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا۔کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتداء میں پانچ اوور کے کھیل کے بعد بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔بعد ازاں فی اننگز 18 اوورز تک محدود کرکے میچ دوبارہ شروع کیا گیا تو 9.4 اوورز تک کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔دوسری مرتبہ کھیل رکنے تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنالیے تھے۔ سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ابھیشیک شرما 19 رنز بناکر نیتھن ایلس کا شکار بنے تھے۔پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 31 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button