کھیل

ویرات کوہلی مسلسل دوسرے ون ڈے میں صفر پر آؤٹ، ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا؟

ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی 4 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے زیویئر بارٹلیٹ کا شکار ہوگئے۔اس سے قبل پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں مچل اسٹارک نے ویرات کوہلی کو صفر پر آؤٹ کردیا تھا۔یہ پہلا موقع ہے جب ویرات کوہلی ملسلسل دو ون ڈے میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہوں۔ایڈیلیڈ میں آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی نے پویلین واپس جاتے ہوئے اپنے گلوز ہاتھ میں لے کر اوپر کی جانب اٹھائے۔کوہلی کے چہرے سے مایوسی جھلک رہی تھی، شائقین اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کے لیے تالیاں بجائیں۔ویرات کوہلی کے اس اقدام پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے سوال اٹھایا کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ ہے یا پھر وہ اپنے کیریئر کا فیصلہ کرنے کے لیے آخری ون ڈے میچ کا انتظار کریں گے۔سوشل میڈیا پر بھی شائقین کی جانب سے کوہلی کے اس اشارے کو ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ بعض کا ماننا ہے کہ یہ صرف ان کا مداحوں کے لیے احترام کا اظہار تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button