ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا سے شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو دوسرے ہی اوور میں بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ابتدائی طور پر میچ کو 40 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔کپتان لورا وولوارڈٹی 90، مریزانے کیپ ناقابل شکست 68 اور سونے لوس 61 رنز بناکر نمایاں رہیں۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے 3،3 جبکہ فاطمہ ثناء نے ایک وکٹ حاصل کی۔بارش سے دوبارہ متاثر ہونے پر میچ کو 20 اوورز تک محدود کردیا گیا اور پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 234 رنز کا ہدف ملا۔پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز ہی بناسکی۔ سدرہ نواز 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔نتالیہ پرویز نے 20 اور سدرہ امین نے 13 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے مریزانے کیپ نے 3، شنگاسے نے 2 اور آیابونگا خاکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔