کھیل

غزہ قتل عام: انڈونیشیا کا اسرائیلی جمناسٹس کو ویزہ دینے سے انکار

جکارتہ: انڈونیشیا نے غزہ میں جاری قتل عام پر اسرائیلی جمناسٹس کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملوں پر بطور احتجاج انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس (ایتھلیٹس) کو جمناسٹک چیمپئن شپ کے لیے ویزے دینے سے انکار کردیا۔ انڈونیشیا جمناسٹک فیڈریشن کی چیف ایٹا جولیاتی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسرائیلی جمناسٹس کی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔اس حوالے سے اسرائیل جمناسٹکس فیڈریشن کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی ٹیم نے 19 سے 25 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہونے والی ورلڈ آرٹسٹک جمناسٹک چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button