باکسنگ کے میدان میں بھارتی حریف ناک آؤٹ، پاکستانی باکسر نے تاریخ رقم کر دی

بینکاک: پاکستان کے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سمیر خان نے بھارت کے بنٹی سنگھ کو ہرا کر تھائی لینڈ کے بنکاک میں واقع ورلڈ سیام اسٹیڈیم میں یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ باکسنگ ٹائٹل جیت لیا۔ہفتہ کو ہونے والی اس فائٹ میں سمیر خان نے پورے مقابلے میں اپنی برتری برقرار رکھی، ان کے طاقتور مکوں سے بھارتی حریف کو بچنا مشکل ہو گیا۔ ریفریوں کے پینل کے متفقہ فیصلے کے بعد سمیر خان کو فاتح قرار دیا اور انہیں یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ بیلٹ سے نوازا گیا۔پاکستانی باکسر سمیر خان نے ٹائٹل جیتنے کے بعد باکسنگ کے میدان میں نے تاریخ رقم کردی، انہوں نے پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ عالمی کا ٹائٹل پاکستان کے نام کیا۔سمیر خان کے جیت سیلیبریشن انداز نے بھارتی حریف کا اعتماد متزلزل کردیا، سمیر کان نے ٹائٹل جیتنے کے بعد کہا کہ تمام پاکستانیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور دعاؤں میں یاد رکھا۔سمیر خان نے اپنی فتح کے لمحات انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا "الحمدللہ، میں یہ ٹائٹل جیتنے والا پہلا پاکستانی ہوں۔سمیر خان کا کہنا تھا کہ اپنی کامیابی کو پاک فوج اور پاک فوج کے شہدا کے نام کرتا ہوں، یاد رہے کہ باکسر سمیر خان کی یہ جیت انفرادی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔