شوبز

شاہ رخ کی ساس کی ڈانس ویڈیو وائرل، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ساس سویتا چھیبا کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی بھتیجی عالیہ چھیبا کی جانب سے اپنی دادی اور والد کی ڈانس ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ویڈیو میں شاہ رخ کی ساس کو فلورل کرتا پہنے اپنے بیٹے وکرانت کے ساتھ میوزک ویڈیو پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں عالیہ چھیبا نے لکھا کہ ’میرے دو پسندیدہ لوگ جن کے ساتھ مجھے جیم سیشن بہت پسند ہیں، اب آپ جان گئے ہوں گے کہ یہ سب مجھے کہاں سے ملا ہے، یہ تو میری جینز میں ہے‘۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔ایک صارف نے گوری خان کی والدہ کے ڈانس موو کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ زبردست !اب سمجھ آیا کہ گوری خان اتنی کانفیڈنٹ کیوں ہے۔ایک فین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا’ کیا انرجی ہے‘۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان ان دنوں آریان خان کے پہلے ڈائریکشنل پراجیکٹ ‘دی بیڈس آف بالی ووڈ کی پروموشن میں مصروف ہیں ۔’ دی بیڈس آف بالی وڈ آریان خان کی تحریر اور ڈائریکشن میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت 18 ستمبر کو نیٹ فلکس پر نشر کی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button