کھیل

بھارتی بورڈ کا ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی بورڈ کے سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے، ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے، یہ ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے۔سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق 0-6 ایک خیالاتی چیز ہے، 0-3 رزلٹ سب کے سامنے واضح ہے جو بھارت کے حق میں رہا، تلک آپریشن کے بعد فائنل کے موقع پر جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا، پاکستان ٹیم کو ہرانے پر بھارتی ٹیم پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی حکومت پاکستان کے مرکزی لیڈر ہیں ، وہ ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے، ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ٹرافی اور میڈلز بھارت کو واپس کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو کھیل کے میدان میں ہرانے پر بھارتی اسکواڈ کو 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button