کھیل

سٹار ٹینس پلیئرز کا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ

نیویارک: سٹار ٹینس پلیئرز نے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ٹاپ 10 ٹینس پلیئرز نے 4 گرینڈ سلیم ٹینس کے منتظمین کو دوسری مرتبہ خط لکھا ہے، یہ مطالبہ کرنے والوں میں ارینا سبالنکا، یانک سنر، کوکو گوف اور کارلوس الکاریز شامل ہیں۔ٹینس پلیئرز نے پنشن، صحت اور ولادت سے متعلق مراعات کی رقم میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے، ان کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ ریونیو 16 سے 22 فیصد بڑھا کر پرائز منی شیئر میں اضافے کا کہا ہے۔کھلاڑیوں نے 2030 تک اسی شیئر کے ساتھ اضافے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ مان لیا گیا تو آسٹریلین اوپن کا پرائز پول 100 ملین ڈالرز اور یو ایس اوپن کا پول 150 ملین ڈالرز سے بڑھ جائے گا۔یاد رہے کہ چاروں گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹس کا مشترکہ پرائز پول 2025 میں 440 ملین ڈالرز تھا جبکہ مطالبے کی منظوری کے بعد 2030 تک پرائز پول 500 ملین ڈالرز سے بڑھ جائے گا۔علاوہ ازیں کھلاڑیوں کی کنسلٹنٹ اور سٹیک ہولڈر کے ساتھ اس حوالے سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں جبکہ یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کے خط کا تفصیلی جواب دے دیا ہے۔یو ایس ٹی اے کا کہنا ہے کہ انعامی رقم بڑھانے کے خواہشمند رہے ہیں، 5 برسوں میں پول میں 57 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، رواں برس بھی یو ایس اوپن کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button