کھیل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ٹریننگ سیشن کا آغاز

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کے لیے کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں کولمبو پہنچ گئی ہے۔ٹیم کے تمام کھلاڑی خیریت سے سری لنکا پہنچے جہاں وہورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔پاکستان ویمنز ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن کل (25 ستمبر) دوپہر 2 بجے مقامی وقت کے مطابق شروع ہوگا۔ٹیم انتظامیہ نے ٹریننگ کے لیے مکمل شیڈول تیار کرلیا ہے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس، فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان ٹیم دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ پہلا وارم اپ میچ 25 ستمبر کو میزبان سری لنکا کے خلاف ہوگا، جب کہ دوسرا میچ 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ہے۔ان میچز کے ذریعے ٹیم کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کا افتتاحی میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ 5 اکتوبر کو شائقین کو سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے مقابلے کا سامنا ہوگا جب پاکستان کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button