کھیل
فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: جرمنی کو سلواکیہ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

جرمنی کو اپنے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں سلواکیہ کے ہاتھوں 0-2 کی حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بریٹیسلاوا میں کھیلے گئے میچ میں ڈیوڈ ہینکو نے ہاف ٹائم سے تین منٹ قبل میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔مڈلزبرو کے فارورڈ اسٹریلیک نے دوسرے ہاف کے آغاز کے 10 منٹ بعد اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول اسکور کیا۔یہ ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں جرمنی کی چوتھی شکست ہے۔جرمنی کا اگلا مقابلہ شمالی آئرلینڈ سے اتوار کو ہوگا جس نے اپنے پہلے میچ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی ہے۔دیگر مقابلوں میں اسپین نے اپنے ابتدائی گروپ میچ میں بلغاریہ کو 0-3 سے شکست دی۔ بیلجیئم نے 0-6 سے کامیابی حاصل کی جبکہ ویلز نے قازقستان کو 0-1 سے شکست دی۔پولینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔