سابق انگلش کپتانوں کی ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز

دو سابق انگلش کپتانوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کردی۔سابق کپتان مائیکل وان نے متبادل کھلاڑی کے قانون کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تبدیل کرنے کا قانون صرف کنکشن کی حد تک نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ انجری کی وجہ سے گراؤنڈ میں نہ رہیں اور جب بیٹنگ ہو آپ کریز پر ہوں۔مائیکل وان نے حالیہ انگلینڈ بھارت سیریز میں رشابھ پانت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کنکشن میں اسی جیسا متبادل کھلاڑی لے سکتے ہیں تو پھر دوسری انجریز میں کیوں ایسا نہیں ہوسکتا۔ایک اور سابق کپتان ایلسٹیئر کک نے میچ کے دوران نئی بال لینے سے متعلق قانون میں تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نئی بال کسی بھی وقت لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ 160 اوورز کے درمیان بولنگ سائیڈ چاہے تو نئی بال 30 اوورز کے بعد لے لے۔ نئی بال کی وجہ سے 20 وکٹیں حاصل کرنے کا زیادہ موقع مل سکتا ہے۔