کھیل

افغان کرکٹرز نے یو اے ای سے میچ کی فیس زلزلہ زدگان کو دے دی

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات سے میچ کی فیس افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے عطیہ کردی۔افغان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز کے میچ میں یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دی تھی۔اس فتح کے بعد ٹیم انتظامیہ کی جانب سے میچ فیس متاثرین کو دینے کا اعلان کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کنڑ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 800 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button