کھیل

واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کا لاہور قلندرز کیساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان

واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ساتھ عالمی شراکت داری کا اعلان کردیا۔دو پیشہ ور کرکٹ کلبوں کے درمیان ایک مشترکہ عالمی منصوبے کی تشکیل کرتے ہوئے طویل المدتی اسٹریٹجک وژن تیار کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا جو برطانیہ میں برمنگھم اور واروکشائر جبکہ پاکستان میں لاہور میں کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔لاہور قلندرز کے مالک اور سی او او سمین رانا نے واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ اس شراکت داری کو لاہور قلندرز کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فلسفہ ہمیشہ حدود سے باہر سوچنا رہا ہے، اور یہ اس سفر کا ایک اور قدم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button