کھیل
بھارتی فٹبال فیڈریشن پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھارت کو قوانین پرعمل در آمد یقینی بنانے کا انتباہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر فیفا حکام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔فیفا نے نوٹس میں معاملات کی درستگی کے لیے 30 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ حکومتی مداخلت سے دوری کے ساتھ فیفا قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔فیفا نے خبردار کیا ہے کہ آئین پرعمل نہ کرنے کی صورت میں معطلی اور پابندیاں لگ سکتی ہیں۔