کھیل

بھارتی بورڈ نے شارٹ رن کے قانون میں ترمیم کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ریاستی کرکٹ میں کئی قوانین تبدیل کردیے۔تفصیلات کے مطابق نئے قوانین میں سے ایک دانستہ طور پر نامکمل رن کا قانون بھی شامل ہے۔ اگر کوئی بیٹر شعوری طور پر نامکمل رن بناتا ہے توفیلڈنگ ٹیم کا کپتان طے کر سکتا ہے کہ اگلی گیند کس بیٹر کو فیس کرنا ہوگی۔اس کے علاوہ ایسے واقعے کی صورت میں فیلڈنگ سائیڈ کو 5 رنز بطور پنالٹی بھی ملیں گے۔مزید برآں اگر بیٹر کسی رن کو غیر ارادی طور پر مکمل نہ کرے تو اس صورتحال میں امپائر اپنی صوابدید کے تحت اس کی سزا معاف کرسکتے ہیں ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق قانون میں اس تبدیلی کا مقصد کھیل میں عدل اور تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button