کھیل

لیجنڈز لیگ میں پاکستان کی شکست پر سریش رائنا زہر اگلنے لگا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کی شکست پر بھارت کا سابق کرکٹر سریش رائنا اپنی روایتی تنگ نظری سے باز نہ آیا اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا۔پاکستان چیمپئنز کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست ہوئی مگر سریش رائنا نے اپنی بھڑاس پاکستان پر نکالتے ہوئے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کے ذریعے نہ صرف پاکستان پر طنز کیا بلکہ جنوبی افریقا کے بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کی سنچری کا سہارا لے کر اپنی دشمنی چھپانے کی ناکام کوشش کی۔سریش رائنا نے ڈھٹائی سے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا ہوتا تو بھارت پاکستان کو “کچل” دیتا حالانکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت چیمپئنز صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا اور وہاں پاکستان کا سامنا کرنے کے خوف سے راہ فرار اختیار کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button