کھیل

بھارت کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا

لندن:انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس دائیں کندھے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹیسٹ کل سے لندن کے دی اوول گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب کپتان اولی پاپ اب پانچویں ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سیریز میں انگلینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے اور اب یہ آخری ٹیسٹ سیریز کے فیصلے کا موقع ہوگا۔بین اسٹوکس اس سیریز میں (سب سے زیادہ) 17 وکٹیں لے چکے ہیں اور 304 رنز بھی بنا چکے ہیں، ٹیم کے اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں انگلینڈ کو خاصی محنت درکار ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button