عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست

پولینڈ نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-3 سے شکست دے کرعالمی انڈر 19 والی بال چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔قومی جونیئر ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود راؤنڈ 16 میں اپنا میچ ہار گئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کو پولینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے ناکامی اٹھانی پڑی۔پاکستان نے پہلا سیٹ 23-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں پولینڈ نے 21-25 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا، تیسرے سیٹ میں پاکستان نے کھیل میں واپس آتے ہوئے 17-25 سے کامیابی پالی لیکن پولینڈ نے چوتھا سیٹ 21-25 سے جیت کر مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا،5 ویں اور فیصلہ کن سیٹ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ پولینڈ نے یہ سیٹ 16-18 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا جہاں اس کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔