کھیل

رضوان، شان کا بطور کپتان مستقبل خطرے میں!

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ میں ایک کپتان کو نامزد کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ مائیک ہیسن کی مشاورت کے بعد تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔آل راؤنڈر آغا سلمان کو دورہ زمبابوے کے دوران کپتان مقرر کیا گیا اور وائٹ بال کپتان محمد رضوان کو آرام کروایا گیا تھا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور رضوان کا مستقبل بطور کپتان خطرے میں ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان علی آغا سلیکشن کمیٹی، نئے ہیڈ کوچ ہیسن اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انہیں بطور کپتان بنانے پر تینوں ایک پر موجود ہیں۔عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد سلمان آغا کو تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے۔شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم انکی قیادت میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے، البتہ ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار بنگلادیش کیخلاف بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button